ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن کی آنے والی نئی بالی ووڈ فلم’کابِل‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میںریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے ،گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔واضح رہے راکیش روشن کی پروڈیس کردہ یہ فلم اگلے سال 26جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔