مہاراشٹر (این این آئی)گزشتہ دو برس سے بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے کسان خشک سالی سے متاثر ہیں،جن کیلئے بولی وڈ کے بیشتر ستارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔جہاں نانا پاٹیکر اور مکرانڈ اناس پورے اپنی این جی اوز کے ذریعے ان کی امداد کررہے ہیں وہیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امراوتی کے گاﺅں واتھوڈا کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنے کے طریقے متعارف کروائے۔اب معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ ایشا گپتا نے بھی کسانوں کی امداد کیلئے میدان عمل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے زیر استعمال اشیاء فروخت کریں گی۔جس سے ہونے والی آمدنی مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثر کسانوں کی امداد کرنے والی این جی او کو دی جائے گی۔ان اشیاءکی فروخت نئی دہلی میں آئندہ ہفتے کی جائے گی،جس وہ اپنے پرانے ملبوسات اور دیگر اشیاء فروخت کریں گی۔اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے اور میری زیر استعمال اشیاء کی فروخت کا فیصلہ اس سمت ایک قدم ہے،امید ہے کہ اس میں لوگ بھرپور حصہ لیں گے۔