ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ میں اکھاڑے میں کشتی کے علاوہ ٹریکٹر چلاتی نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ”سلطان“ میں اپنے کردار کو لے کر نہایت ہی پرجوش ہیں جب کہ فلم میں وہ پہلوان کا کردار نبھا رہی ہیں جس کے لیے انہوں نے مارشل آرٹ اور ریسلنگ کی خصوصی تربیت بھی لی تھی تاہم اب وہ فلم میں اپنے کردار کے لیے منفرد کام سرانجام دے رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما فلم ”سلطان“ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ انوشکا شرما فلم میں اکھاڑے میں کشتی کے علاوہ کھیتوں میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلاتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ بھارتی پنجاب میں جاری ہے۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”سلطان“ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔