ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کہتی ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم ”اوکے جانو“ میں ذرا ہٹ کے نظر آئیں گی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں وہ ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ جوڑی بنارہی ہیں ہمیں پہلے بھی کام کرنے کا تجربہ ہے انھوں نے کہا کہ فلم میں میراکردار بہت مزے کا ہے اورمیں اس کردار سے بھرپور انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔ڈائریکٹر شاد نے جب مجھ سے اس فلم کے لیے رابطہ کیا تو ابتدا میں اس فلم کے لیے تیار نہیں تھی لیکن جب کہانی دیکھی تو مجھے لگا کہ یہ فلم میرے اور ادیتیہ کے لیے ہی بنی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں کسی بھی فلم میں اپنے کردار کو لے کر بہت ایکسائٹڈ ہوتی ہوں اور گھنٹوں اس پر سوچ بچار کرتی ہوں۔