ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا گیا۔پاکستانی اداکار فواد خان نے انتہائی مختصرعرصے میں اپنی بے داغ اداکاری کے بل بوتے پر بولی ووڈجیسی بڑی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد تازہ ترین ایک فیشن میگزین کے فرنٹ پیج پر جلوہ گر ہوئے ہیں ۔بھارت میں پاکستان اداکار فواد خان کی پْرکشش تصویر مسلسل دوسرے ماہ کسی دوسرے بھارتی میگزین کے کور پیج پر لگی ہے، بھارتی میگزین ہائے بلٹز کے مئی کے کور پیج پر فواد کی خان کی تصویر لگی ہے جس میں وہ انتہائی پْرکشش ، پْر اطمینان اور ساکن دکھائی دے رہے ہیں ۔میگزین نے فواد خان کو ’دی نیو ایج آف خان ‘قرار دیا ہے کہ فوادبالی ووڈ خانزشاہ رخ، سلمان اور عامر کی صف میں شامل ہو جائینگے یاپھر ان کی جگہ لے لیں گے ۔رپورٹ میں فواد کی اگلی بالی ووڈ فلم کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا تاہم پاکستان میں فواد خان دوفلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں البیلا راہی اور مولا جٹ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی میگزین کے فرنٹ پیج پر بالی ووڈ کے ستارے جس میں رنبیر کپور ، بپاشا باسو ، کرینہ کپور ، لارا دتہ ، ویدیہ بالن ، عمران خان اور جیکولین فرننڈس بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔فواد خان ٹائمز سیلبریٹیز کی رواں سال شائع ہونے والی فہرست میں 18 پوائنٹس کے ساتھ بولی وود کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔