ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میںکھلے عام بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ اداکارہ سونم ممبئی میں میڈیا سے کی گئی گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا پسندکرتی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی بھی شوبز سٹارز کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی سخت مخالف ہیں۔ سونم نے کہا کہ یہ سراسر غلط اقدام ہے جسے وہ قطعی برداشت نہیں کرتی وہ میڈیا پرآکر ان کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرے کیونکہ یہ میڈیا کا کام نہیں ہے کہ وہ فلمی ستاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اگلے فلمی پراجیکٹ کا جلد ہی اعلان کریں گی۔