اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں سیاستدانوں سمیت ،کھلاڑیوں ،اداکاروں کا نام پانامہ لیکس نے راز فاش کیا ، یہ معاملہ ابھی یہیں تک نہ رکا بلکہ چل رہا ہے اور پتہ نہیں کب تک چلتا رہے گا۔ امتیابھ بچن اور اور ان کی بہو ایشوریہ رائے، سیف علی خان ، کرشمہ کپور، کرینہ کپور کے بعد اجے دیوگن بھی پانامہ لیکس کی زد میں آگئے ، پانامہ لیکس کے مطابق وہ بھی آف شور کمپنیوں کے حصے دار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ مشہور اداکار اجے دیوگن بھی ٹیکس بچانے کے ساتھ ساتھ آف شور کمپنیوں کے حصے دار نکلے ، انڈین اخبار کے مطابق اجے دیوگن آئی لینڈ کی کمپنی میری لیبون انٹرٹینمنٹ میں سو شیئرز کے مالک ہیں جبکہ اس کمپنی میں ان کے اہلیہ بھی ان کے حصے دار ہیں۔ واضح رہے کہ اس قبل بالی ووڈ امتیابھ بچن ، سیف علی خان کرینہ کپور کا نام بھی پانامہ پیپرز میں موجود ہے