اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کوئی بھی پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں ، ثنا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستانی فلم میکر انٹرنیشنل مارکیٹ کو سامنے رکھ کر فلمیں بنا رہے ہیں، کوئی بھی پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں، ”ہجرت“ میں میرے آئٹم سانگ کو پسند کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ ثنا نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری ناقص پلاننگ کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوئی، جس سے فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے وابستہ سیکڑوں تکنیک کار، ایکسٹرا فنکار بیروزگار ہوئے۔ اب جب فلم انڈسٹری کا ایک بار پھر بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی کریں تاکہ ہماری فلمیں بھی بولی وڈ اور ہولی وڈ کی طرح پوری دنیا میں نمائش ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے سب کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ ہماری فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ریلیز ہو رہی ہیں مگر اس کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ ثنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے میرا اٹوٹ رشتہ ہے جس کی بحالی اور بہتری کے لیے میری خدمات حاضر ہیں، نئے لوگوں کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے ان میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے۔اس جذبے کی ہمیں قدر کرنی چاہیے کیونکہ اگر یہ حوصلہ نہ کرتے تو شاید ہمارے سینماو¿ں میں آج صرف بھارتی فلمیں ہی نمائش ہو رہی ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ ”ہجرت“ میں میرے آئٹم سانگ کو جس کسی نے بھی دیکھا انھوں نے میری پرفارمنس کو سراہا، سوشل میڈیا پر تو اس حوالے سے مبارکباد کی بے شمار ای میلز اور پیغامات روزانہ آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری دو فلمیں ”زہر عشق“ اور ”راستہ“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان دونوں فلموں میں اہم کردار کر رہی ہوں۔ میری کوشش ہے کہ ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز میں منفرد انداز کے کرداروں میں دکھائی دوں اسی لیے کرداروں کے انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…