لاہور (نیوزڈیسک)گلوکار شیراز اپل نے اپنی زندگی کے تحفظ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مدد کی اپیل کر دی ۔گلوکار شیراز اپل نے وزیرا علی پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ان پرنامعلوم شخص نے اس وقت ان پر حملہ کیا جب وہ اپنی بیٹی کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہے تھے ۔شیراز اوپل کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں تحفظ فراہم نہیں کر رہی ۔شیراز اپل نے مزید کہا کہ نامعلوم حملہ آورشخص پستول نکال کر مجھ پر جھپٹا تو میں نے گاڑی بھگا کر جان بچائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے پہلے بھی پولیس حکام کو آگاہ کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود پولیس انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔