منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

نیا ریکارڈ،فوادخان نے شاہ رخ خان اورسلمان خان کوبھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)فوادخان نے ریکارڈ توڑ دیا،شاہ رخ خان اورسلمان خان دیکھتے رہ گئے، تفصیلات کے مطابق تازہ ترین بالی ووڈ ریٹنگ انڈکس Times Celebex کے مطابق پاکستانی اداکار فوادخان نے شا ہ رخ خان، سلمان خان اور رنویر سنگھ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہیں ،واضح رہے کہ اس فہرست میں پہلے بالترتیب نمبرپر فواد خان ،دوسرے پر شاہ رخ خان، تیسرے پر سلمان خان پھر رنویر سنگھ، سدھارتھ ملہوترہ، ارجن کپور، عامرخان، ورون دھون ، ہریتک روشن اور پھر اکشے کمارے ہیں۔پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے بالی ووڈ میں فنی کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی جب کہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں بھی فواد خان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے جس کے بعد انہیں فلم نگری کا چوتھا خان قرار دیا جارہا ہے تاہم اب فواد خان نے بھارتی جریدے ٹائمز سیلبریٹیز کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ کر حکمران خانز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا سیلبریٹیز کی فہرست اداکاروں کی شہرت ،ظاہری وضع قطع اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے جس کے بعد رواں سال کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان نے 18 پوائنٹس کے ساتھ فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے جب کہ فہرست میں کنگ خان 15.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور دبنگ خان 14.8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، عالیہ بھٹ 14.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور شردھا کپور 13.9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…