جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ودیا بالن پر بھی پاکستانی ڈراموں کا سحر طاری ہو گیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ ودیا بالن بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتی ہیں یہی نہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے ہراعتبار سے بہترین ہوتے ہیں۔بالی ووڈ میں ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ودیا بالن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مقامی فلم نگری سے کیا لیکن بالی ووڈ میں 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پری نیتا“ سے کیا جس کے بعد متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم ”ڈرٹی پکچر“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں ادکارہ نے متعدد کرداروں کو بخوبی نبھا کرفلمی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے تاہم اب اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے شوٹنگ کے بعد پاکستانی ڈرامے دیکھنے کی نئی عادت ڈالی ہے اور میں پاکستانی ڈرامے ”کنکر“،”میرے ہرجائی“ اور”ایک محبت کے بعد“ بڑی دلچسپی سے دیکھتی ہوں۔ پاکستانی ڈراموں کے سحر میں جکڑی ہوئی ودیا بالن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی، اقدار میک اپ اور اداکاری بہترین ہیں خاص طور پر خاتون اداکارائیں خوبصورت اور سلیقہ دار ہیں جن کی اداکاری انتہائی حقیقت پسندانہ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹی ای تھری این“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکار امیتابھ بچن اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…