لاہور ( نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی اگلی نئی فلم کے گانے پاکستانی گلوکارہ شبنم مجید کی آواز میں ریکارڈ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی اگلی نئی فلم کے لئے پاکستانی گلوکارہ شبنم مجید سے تین گانوں کے لئے رابطہ کیا ہے ۔ جس پر شبنم مجید عید الفطر کے بعد بھارت جائیں گی جہاں وہ فلم کے گانے ریکارڈ کروائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنے موبائل کی رنگ ٹون بھی شبنم مجید کا گانا ’’دل چیز ہے کیا جانا ‘‘ سیٹ کر رکھی ہے ۔
بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی اگلی نئی فلم کے گانے گلوکارہ شبنم مجید کی آواز میں ریکارڈ کرنے کے خواہشمند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں