ممبئی(نیوز ڈیسک) تین عشروں تک بولی وو ڈ انڈسٹری پر راج کرنے والی بھارتی حسینہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ انکے شوہر جے مہتا تو انکے لئے ٹائم پاس ہیں۔حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ کے سیشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر کے متعلق کچھ بتائیں۔ اس سوال کے جواب پراداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ شوہر تو ٹائم پاس ہیں۔اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جوہی کا کہنا تھا کہ وہ سوچے سمجھے منصوبنے کے تحت فلم انڈسٹری سے وابستہ نہیں ہوئیں تھی۔ بس اداکارہ بنناقسمت میں لکھاتو وہ بن گئیں۔واضح رہے اداکارہ نے فنی سفر کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ ”ڈر“، ”ڈپلیکیٹ“، ”رام جانے“، ”پھر بھی دل ہے ہندوستانی “اور”یس باس“جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انکی پسندیدہ فلم ”انداز اپنا اپنا “ہے۔ خیال رہے اداکارہ جے مہتا کے ساتھ 1995ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں