ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑاکا کہنا ہے کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہونگی اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خاندان میں موٹے لوگ بہت کم ہیں۔ایک انٹرویو میں 33 سالہ پریانکا کا کہنا تھا کہ انھیں موروثی طور پر جینز میں ایسی چیزیں ملی ہیں جو انھیں موٹا نہیں ہونے دیتیں۔انھوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ وہ آج کل نیویارک میں وزن کم کرنے کے لیے جم جاتی ہیں پریانکا نے مزید کہا کہ تھوڑی بہت ایکسرسائز ضرور کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو دل چاہتا ہے کھاتی ہوں موٹاپے کا ڈر نہیں ہے۔بھوک ہوتو خوب کھاتی ہوں کیونکہ پیٹ خالی ہو تو کوئی کام نہیں ہوتا۔انھوں نے آج کل کی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا لائف اسٹائل صحیح رکھیں زیادہ کام کریں اور پھر جو ان کا دل چاہے کھائیں ان کا وزن کبھی نہیں بڑھے گا۔