جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ پر یا نکا نے مسلما نو ں کی حما یت میں ایسا بیا ن دیدیا کہ پڑ ھ کر آپ خو ش ہوجائینگے

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی (نیوزڈیسک)پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں مسلمانوں پر پابندی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔گزشتہ روز ٹائم گالا100 کےدوران کونٹیکو اسٹار نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ کسی مخصوص گروہ کے لوگوں کیخلاف ایسی بات کرنا دقیانوسی سوچ ہے۔پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یہ فہرست ثانیہ مرزا، ٹیلر سوئفٹ، باراک اوباما اور دیگر کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔پریانکا کا کہنا تھا کہ گھریلو دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی پیچیدہ ہوگئی ہے کہ اسے کوئی شکل نہیں دی جاسکتی۔ٹائم کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کونٹیکو میں اپنے کردار کے بارے میں پہلے بھی بیان دینے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ آپ نے حجاب کے ساتھ کسی ایف بی آئی ایجنٹ کو کب دیکھا تھا؟ آخری مرتبہ آپ نے ایک ہندوستانی لڑکی کو کسی کمپیوٹر سائنسدان یا نرڈ کے روپ کے بجائے بولڈ اور جارحانہ کردار میں دیکھا تھا؟واضح رہے کہ مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں ا±س وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا، جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…