اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پابندی کا شکار فلم مالک کے ہدایت کار اور مصنف عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ پابندی بلاوجہ لگائی گئی، عدالتوں سے انصاف کا یقین ہے۔ عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ میں نے جمع پونجی سے فلم بنائی ہے ، پابندی لگی تو بہت نقصان ہو گا،۔
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم “مالک ” کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ درخواست گزار کہتے ہیں بدعنوان سیاستدانوں کی کرپشن بے نقاب کی ہے ، پابندی غیر قانونی ہے ۔ سچ ہوتا ہے کڑوا جسے سننے کی ہمت نہیں ہوتی ہر کسی میں ۔ پہلے تو فلم “مالک” کو ملا نمائش کا سرٹیفیکٹ ، پھر پابندی لگائی اور کہا کرو ویٹ ۔ درخواست گزار شہری محبوب عالم جا پہنچا لاہور ہائیکورٹ ، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر کی سماعت ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پابندی ہے بلا جواز ، گناہ ہے اتنا کہ کرپشن زدہ چہروں کو کیا ہے بے نقاب جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو کردیا نوٹس جاری ۔
فلم مالک پر پابندی لگی تو بہت نقصان ہو گا
29
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں