کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک کی نمائش پر پابندی کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا جارہا ہے، سوشل میڈیا میں سخت پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔دھواں ڈرامے سے شہرت پانے والے مصنف و ہدایتکار عاشر عظیم کی فلم ‘مالک’ پر حکومت کی پابندی کیخلاف سوشل میڈیا پر سخت پیغامات کا طوفان آگیا۔زعیم نے فیصلہ سیاسی ٹھہراتے ہوئے آزادی اظہار پر حملہ قرار دےدیا۔حسن نے لکھا دیکھنے والے کم نہ ہوں گے، ڈی وی ڈی لانچ کی جائے۔طاہر مسعود نے تو کہہ دیا اب تو فلم مالک کی ڈی وی ڈی ہزار روپے میں بھی خریدوں گا۔محمد علی کہتے ہیں حکومت نے فلم پر پابندی کیلئے بوگس وجوہات پیش کی ہیں، بھارت کی پروپیگنڈہ فلموں پر تو کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔انیس احمد بولے کہ جمہوریت اور پابندیاں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ غرض سوشل میڈیا پر لوگ فلم ‘مالک’ پر پابندی کیخلاف بھاری اکثریت میں متفق نظر آرہے ہیں۔