اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

منشیات سمگلنگ کیس— ممتا کلکرنی شوہر سمیت پھنس گئیں

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی 22 ارب روپے کے منشیات اسمگلنگ کیس میں بھارتی پولیس کو مطلوب ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے 2 ٹن سے زائد 2200 کروڑ روپے (22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی جس کی تحقیقات کے تانے بانے بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان شوہر بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی تک جا پہنچے ہیں جس کے بعد اب بھارتی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ تک رسائی کے لیے بالی ووڈ حسینہ اور ان کے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے بھارتی پولیس نے بین الاقوامی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی کے شوہر وکی گوسوامی کو 1997 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کرتے ہوئے کینیا کے شہر نیروبی میں رہائش اختیار کرلی تھی لیکن اب دونوں میاں بیوی دنیا کی نظروں سے اوجھل زندگی گزار رہے ہیں۔واضح رہے کہ نومبر 2014 میں بھی اداکارہ ممتا کلکرنی اوران کے شوہر وکی گوسوامی کو کینیا کی پولیس اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…