جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سلیم خان اپنے بیٹے سلمان خان کی حمایت میں میدان میں آگئے

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے اور بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو ریو اولمپکس 2016 کے لیے انڈیا کا خیرسگالی سفیر بنانے کی حمایت کردی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری کا سب سے بڑا نام ہیں جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ ان کے فلموں میں نبھائے گئے کردار کے اسٹائل نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوتے ہیں جس کے باعث ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلو میاں کو ریو اولمپکس 2016 کے لیے اںڈیا کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا تھا جس پر ان کی تقرری کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں وہیں ان کی حمایت میں بھی کئی لوگ میدان میں آگئے ہیں جن میں ان کے والد سلیم خان بھی شامل ہیں۔بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ سلمان خان فلم نگری کے بڑے اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں بہت بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی لیے ان کا نام کھیلوں کو بہتر انداز میں فروغ دے سکتا ہے کیوں کہ وہ جو کرتے ہیں لوگ اسے شوق سے دیکھتے ہیں جب کہ اداکارہ کرن کھیر کا کہنا تھا کہ خیرسگالی سفیر کے طور پر سلمان خان کی مخالفت کرنے والوں کو اپنا دل بڑا کرنا چاہیے اور ان کی عزت کریں کیوں کہ سلمان خان دوسروں کو جذبہ دینے کا نام ہے۔دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان بھی بیٹے کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کہنا تھا کہ سلمان خان 25 سال سے تنازعات کا شکار ہیں جس سے نکلنے کے لیے میں نے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے کیوں کہ وہ صاف گو انسان ہے جب کہ اب سلمان کسی شراب یا تمباکو کی تشہیر نہیں بلکہ کھیلوں کو فروغ کرے گا جس کے لیے میں بھرپور ساتھ دوں گا۔واضح رہے کہ ریو اولمپکس 2016 5 سے 21 اگست تک برازیل میں منعقد ہوگی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…