ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ریورولمپکس 2016کے لیے ملک کا خیر سگالی سفیر منتخب کرنے کے بعد جہاں کئی شخصیات ان کی مخالفت میں سامنے آ رہی ہیں ،وہیں بالی وڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے ان کی حمایت کر دی ہے۔ایشوریا رائے اور کرتےنہ کےف کے بعد فلم”جے ہو“میں دبنگ خان کی ساتھی اداکارہ کا کردار نبھانے والی ڈےزی شاہ نے سلو میاں کے سفےر بننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نا صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ فٹنس میں بھی کسی سے پیچھے نہیں اس لیے ریواولمپکس میں دبنگ خان کو خیر سگالی سفیر بنانا بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان سے پہلی ملاقات بطور پرستار ہوئی تھی اور میں پہلی ہی ملاقات میں سلمان خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئی تھی۔ڈےزی شاہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا سامنا کرتے ہوئے میں بہت گھبرا رہی تھی اور ان سے بات کرنا مشکل ہو رہا تھا انہوں نے کہا کہ ان سے بات کرنے سے پہلے وہ دس مرتبہ سوچتی تھیں۔ڈےزی شاہ نے مزید کہا کہ فلم”جے ہو“میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا لگتا ہے،میں ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتی ہوں ،میری خواہش ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ ماضی میں فلم”میں نے پیار کیا“کے سےکوئیل مےںاداکارہ بھاگےشری کا کردار ادا کروں۔