لاہور(نیو زڈیسک)وفاقی فلم سنسر بورڈ نے پاکستانی فلم ’’مالک ‘‘کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن 9 کے تحت حاصل اختیارات کی بنیاد پر فلم کا سنسر سرٹیفکیٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سابق اداکار اور کسٹم گروپ کے سابق افسر عاشر عظیم کی اس فلم کو تقریباً تین ہفتے قبل نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ایک روز قبل سندھ حکومت کے سینسر بورڈ نے اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے کچھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔