ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان جن کے رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر کے ساتھ افیئر کی ان دنوں خبروں میں تیزی آگئی ہے اب خبر گردش کر رہی ہے کہ سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قریبی ذرائع تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کر رہے۔تاہم بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور لولیا کافی وقت ایک ساتھ گزاررہے ہیں یہاں تک کہ سلمان کی گرل فرینڈ ”سلطان“کے سیٹ پر بھی ان کیساتھ دیکھی جاتی ہیں۔