ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو اس وقت اپنے کیریئر کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں کہتی ہیں اپنی اوائل عمر میں ان میں اتنی خوداعتمادی نہیں تھی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں آنے سے پہلے اسکول اور کالج کے زمانے میں وہ دوسرے لڑکیوں کے مقابلے میں شرمیلی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ گھر میں جب کوئی ملنے آتا تو کسی کونے میں چھپ جاتیں وہ کسی کے سامنے نہیں آتی تھیں۔پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ ان کی ٹیچرز نے ان کے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کی بہت کوشش کی ۔ آج وہ جس مقام پر کھڑی ہیں اس میں ان کی ٹیچرز کا بہت ہاتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ ان میں اب جو خوداعتمادی موجود ہے وہ ان کی اصل طاقت ہے اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ اس طاقت کے ہوتے ہوئے انھیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔