منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچایا، سارہ لورین

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لیے بہت آئیڈیل ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میںسارہ لورین نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک شوزمیں پرفارم کیا۔ ان تینوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمے داری کا احساس ہوا۔ جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔ یہ سب کچھ عجیب سا تھا مگرمیں نے اس سے بہت کچھ سیکھا اورتمام عمر اس سلسلے کوجاری رکھوں گی۔میرے نزدیک میری کامیابی کا یہ وہ سب سے بڑا راز ہے جومجھے ٹوٹنے اوربکھرنے نہیں دیتا۔ بہت سے لوگ باتیں کرتے ہیں جن کوسن کرمایوس ہونے کی بجائے میں بہترکام کرنے کی دھن سوارکرلیتی ہوں۔ اسی لیے تومیں پاکستان میں عمدہ کام کرتے ہوئے آج بالی وڈ میں کام کررہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بالی وڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں کام کرنے اورجگہ بنانے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا پڑا، بلکہ میرٹ پرمجھے فلموں کے کردار کے مطابق کاسٹ کیا گیا تھا اورآئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔انھوں نے کہاکہ اچھا اورمعیاری کام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اوردیرپا ہوتا ہے، جولوگ راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے کے لیے غلط راستوں کا انتخاب کرتے ہیں، انھیں دردرکی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کم کام کیا جائے لیکن وہ اچھا اورمعیاری ہونا چاہیے، جس کو لوگ برسوں یاد ب کریں اوروہی کسی بھی فنکارکی پہچان بھی بنتا ہے۔ ایک سوال کے جواب مے۔ سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگربہترین پلیٹ فارم مہیاکرنا ان اداروںکی اولین ذمے داری ہے جوفن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…