ممبئی (نیوز ڈیسک)ہنسی مذاق، قہقہوں اور بے وقوفیوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم ہاوس فل تھری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں سال تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ کامیڈی فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار کیونکہ ہنسانے کے لیے آرہے ہیں ہاوس فل تھری کے ساتھ اکشے کمار، کامیڈی فلم ” ہاوس فل تھری ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ رتیش دیش مکھ، ابھیشک بھچن، جیکلین، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم روان سال تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔