جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان نے خشک سالی سے متاثرہ دو دیہاتوں کو گود لے لیا

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور سپر اسٹار عامر خان نے خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا کے دو دیہاتوں کو گود لے کر ان کی حالت کو بہتر بنانے کا عزم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان نے حالیہ دنوں میں انڈیا میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا. اس دوران ان کا سامنا ایسے دو دیہاتوں سے ہوا جو خشک سالی، پانی کی کمی کی وجہ سے بری طرح متاثرتھے۔ یہ دونوں دیہات تال اور گورےگاوں ستارہ ڈسٹرکٹ میں ہیں۔عامر خان اپنی این جی او پانی فاونڈیشن کے ساتھ خشک سالی سے متاثرہ 120 سے زائد دیہاتوں میں امدادی کاموں میں فلاحی کام کر رہے ہیں. انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ عوام حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔مہاراشٹر میں روز بروز پانی کا بحران سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہاہے. اس بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئےعوام کو حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹ جل یکتا شیور سمیت دیگر منصوبوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 2001 کے زلزلے میں گجرات کے متاثرہ دیہاتوں کو سپراسٹار نے گود لیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…