کولکتہ (نیوز ڈیسک)لمبے عرصے تک ایک دوسرے سے دور دور رہنے کے بعد اب پھر سے کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ جوڑی بنانے جارہی ہیں۔کترینہ اور سلمان خان کو ان کے پرستار بار بار فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں جب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ سپر ہٹ ہوئیں لیکن پھر دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔اب پھر سے ہدایتکار کبیر خان نے دونوں کو یکجا کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پھر ایکشن تھرلر رومینٹک فلم میں کترینہ اور سلمان خان کو کاسٹ کیا جارہا ہے۔