جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

ڈانس ایسے کرو،جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا‘ماہرہ خان

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کام کے دوران انھوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ”رئیس“ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا۔انٹرویو کے دوران ماہرہ کا کہنا تھا، ‘حال ہی میں، میں نے 2 فلموں (بن روئے اور ہو من جہاں) میں ڈانس کیا، لیکن فلم ‘ہو من جہاں’ میں ڈانس (ہندوستان) سے واپس آکر کیا، لہذا آپ کو پہلی فلم ‘بن روئے’ اور ‘ہو من جہاں” کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو من جہاں کا گانا ”شکر ونڈاں رے“ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو (میرے ڈانس میں) بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ میں نے کھ±ل کر ڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ ہندوستان میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس (ڈانس) کرو، بھول جاو¿ کہ کون دیکھ رہا ہے۔ماہرہ نے بتایا کہ تھیٹر یا ڈرامہ کے مقابلے میں فلم میں ہمیں اپنی پوری باڈی لینگویج کے ذریعے اظہار کرنا پڑتا ہے۔ ‘حتیٰ کہ میرے ڈائریکٹر عاصم (رضا) نے مجھے کہا، ک±ھل کے ناچو۔انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ وہ چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی چیزیں تھیں جو انھوں نے ہندوستان میں شوٹنگ کے دوران سیکھیں۔ماہرہ نے ”رئیس“ کی شوٹنگ کے دوران کچھ گجراتی الفاظ بھی سیکھے، ان کا کہنا تھا، ‘میں نے فلم میں زیادہ گجراتی نہیں بولی، لیکن ایک لفظ جو انھیں یاد رہ گیا وہ ‘ڈفور’ ہے جس کے معنی ہیںبے وقوف۔راہل ڈھولکیا کی ہدایت میں بنی فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں شاہ رخ نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔”رئیس“ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…