ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی ادا کار رتیک روشن نے کنگنا پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی بھارتی میڈیا کے مطابق رتیک روشن نے کا الزام عائد کیا ہے کہ کنگنا گزشتہ 2 سالوں سے انہیں پریشان کر رہی ہیں اور انہیں اپنی عریاں تصاویر کے ساتھ محبت بھرے پیغام بھیجتی رہتی ہیں۔ رتیک کے مطابق ان کے پاس کنگنا کے بھیجے ہوئے اتنے ای میلز ہیں، جنہیں پڑھ کر کوئی بھی پریشان ہو جائےگا تاہم وہ ان کی عزت پبلک میں نہیں اچھالنا چاہ رہے تھے۔ رتیک نے کہا کہ کنگنا ایسپرجر سئنڈروم نام کی بیماری میں مبتلا ہیں ¾ اس بیماری میں انسان خوش فہمی کی دنیا میں رہتا ہے۔ اس کے پاس وہی ہوتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے یا سوچتا ہے۔ وہ حقیقی دنیا سے پوری طرح منقطع ہو جاتا ہے ¾ کنگنا اس کی بیماری کے بڑھنے کے اشارے ہیں۔ انہوں نے خوش فہمی میں یہ تصور کر لیا ہے کہ رتیک پیرس گئے، انہیں پرپوز کیا اور انگوٹھی پہنائی۔