جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسلام سے متاثرہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن قرآن کے مطالعے میں مصروف

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیو ز ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ لنڈسے لوہن کی اسلام میں دلچسپی کے متعلق خبریں گزشتہ برس موسم گرما سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔واضح رہے گزشہ برس موسم گرما میں اداکارہ کو نیویارک میں قرآن پاک ہاتھ میں تھامے دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب کیتھولک گھرانے میں آنکھ کھولنے والی 29سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کو سمجھنے کیلئے قرآن کا باقاعدہ مطالعہ کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق لنڈسے نے حال ہی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قرآن کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہیں تاہم مقدس کتاب کا متن طویل ہونے کے باعث وہ تاحال اسے مکمل طور پر نہیں پڑھ سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں انھیں اور کتنا وقت کتاب کو مکمل طور پر پڑھنے کیلئے لگے گا۔انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اسی طرح مسلمان بھی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاید اداکارہ بھی مشہور ہالی ووڈ ہستیوں محمد علی، جینٹ جیکسن اور مائیک ٹائیسن کی طرح اسلام قبول کرنے کے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…