منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے بیٹے کا والد سے اظہار لاتعلقی

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان فلم نگری میں قدم رکھنے کے لئے پر تول رہے ہیں لیکن اپنے والد کی شہرت کا سہارا لئے بغیر اپنا الگ نام بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پبلک مقامات پر شاہ رخ خان کا بیٹا کہلانے سے انکار کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی فلم نگری میں ڈیبیو کا انتظارکر رہے ہیں لیکن ا?ریان خان اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں چاہتے جس کا اظہار شاہ رخ خان خود بھی کرچکے ہیں۔اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘فین’’ کی پروموشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر جب آریان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں تو وہ صاف انکار کردیتے ہیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوامی مقامات پران سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تاکہ وہ وہاں اپنا بچن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ ا?ریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…