لندن (نیوزڈیسک)کنگ خان شاہ رخ کا کہنا ہے بالی وڈ کی فلموں میں گانا نہیں ہونا چاہیے۔ فلمیں ناچ گانے کے بغیر بھی چل سکتی ہیں۔ فلم ” فین “ کی تشہیر کے سلسلے میں لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا بالی ووڈ فلمیں بہتر ہو رہی ہیں۔ اب ناچ گانے ہر فلم کی ضرورت نہیں رہی۔ فلم فین کے بارے میں انہوں نے کہا یہ ایک مشکل کردار تھا کیونکہ وہ پچاس برس کے ہیں اور انکا فین چوبیس برس کا نوجوان ہے۔ اس کردار کے لئے انہیں وزن کم کرنا پڑا اور زبردست میک اپ کرنا پڑا۔