کراچی ر(نیوز ڈیسک) کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور ماسٹر عالم کے گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، معروف ہندوستانی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی ماسٹر عالمی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور کو قدرت نے ایسی خوبصورت آواز عطا کی ہے کہ جو بھی سنے حیران رہ جائے ۔رکشہ ڈرائیور ماسٹر عالم کی آواز میں گایا گیا مشہور پاکستانی گلوکار غلام علی کا گانا یاد پیا کی آئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ ماسٹر عالم کی مسحور کن آواز کی تعریف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی کی اور لکھا کہ میں اس شخص کی آواز سن کر حیران رہ گئی ہوں ۔ انہوں نے لکھا کہ میں دل سے چاہتی ہوں کہ یہ فنکار رکشہ نہ چلائے بلکہ مائیک کے سامنے کھڑا ہو کر گانا گائے ۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر بھی ماسٹر عالم کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ۔