اسلام آباد (نیوزڈیسک)بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے! بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے! ایان علی کے وکیل کاانتباہ،ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایان علی کی طرف سے درخواست ان کے وکیل چودھری اخترعلی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری داخلہ کو جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ ایان علی کے وکیل نے انتباہ کیاکہ ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی جائیگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی 4 متفرق درخواستیں خارج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔