ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ نے ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا-ایک رپورٹ کے مطابق دی کپل شرما شو کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا-جب میزبان کپل شرما نے شاہ رخ سے سیلفی کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا، ‘آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے، ا±س وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے-شاہ رخ نے بتایا، ‘میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں. حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتہ کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن یہ شو دیکھنے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی-شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں-اگر فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو 15 اپریل کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی نئی فلم”فین“ میں وہ گورو نامی مداح اور سپر اسٹار آرین کھنہ کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…