جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

تنقید کی فکر نہیں کرتا لوگو ں کو تفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں,گلوکار طاہر شاہ

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے کہا کہ منفرد کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں جس کا ثبوت میرے گانے کو ملنے والی شہرت ہے، تنقید کی فکر نہیں کرتا لوگو ں کو تفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں،”اینجل“ کو پہلے گانے ”آئی ٹو آئی“ سے زیادہ ریسپانس ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نٹرویو میں کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی شہری طاہر شاہ 2013 میں اپنے گانے ”آئی ٹو آئی“ کے ساتھ منظر عام پر آئے ان کے گیت کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت ملی، وہ اپنے اچھوتے اسٹائل، خود اعتمادی، منفرد انداز شاعری اور گانے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات سے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی کہ لوگ میرے بارے میں کیا منفی باتیں کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم پاکستان میں جبکہ مزید تعلیم نیدرلینڈ اور انگلینڈ میں حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر وقت باہر گزارتا ہوں لیکن حب الوطنی میں کبھی کمی نہیں آئی، پاکستان کے لیے کام کرکے مسرت محسوس ہوتی ہے، بہت جلد ملی نغمہ بھی ترتیب دونگا، فی الوقت ہالی وڈ کی فلم پر توجہ دے رہا ہوں۔جس میں مرکزی کردار ادا کررہا ہوں جب کہ دو بالی وڈ فلموں کی بھی آفرز ہیں لیکن فی الحال اس پر سوچ رہا ہوں کیونکہ میرے لیے تخلیقی و منفرد مواد بہت ضروری ہے، پا کستان میں فلمی صنعت بہت تیزی سے بہترین کام کے ساتھ ابھر رہی ہے، مجھے دو ہدایت کاروں نے رجوع کیا ہے لیکن ابھی میں اپنی پروڈکشن اور ہالی وڈ پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…