ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ میں ان دنوں تیزی سے ٹوٹتے بنتے رشتوں کے درمیان اداکار ارجن کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ جیکولین فرنینڈس میں پھر سے قربیتں بڑھنا ایک اچھی خبر ہے۔سب سے پہلے گزشتہ ہفتے ایک فیشن تقریب میں دونوں اکٹھے دیکھے گئے اس کے بعد حال ہی میں وہ ایک دوست کی طرف سے منعقدہ پارٹی میں بھی نہ صرف قریب قریب بیٹھے تھے بلکہ وہاں موجود لوگوں کو اپنی شرارتوں سے بھی محظوظ کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے دونوں کو پھر سے ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔