ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے درمیان مفاہمت کی خبریں بظاہر دم توڑتی نظر آتی ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کو کپور فیملی کے واٹس ایپ گروپ سے خارج کردیا گیا ہے۔سب جانتے ہیں کہ کترینہ کیف کے کپور خاندان کے ساتھ بہت قریبی روابط تھے اور وہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے کپور فیملی کی سرگرمیوں سے ہمہ وقت آگاہ تھیں تاہم اس گروپ کی ایڈمن رنبیر کپور کی خالہ ریتو کپور نے کترینہ کیف کو گروپ سے نکال دیا ہے۔