بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت میرے من میں بسی ہے,اوم پوری

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار اوم پوری کی پاکستان سے محبت اور قربت ان کی اکثر و بیشتر باتوں سے جھلکتی ہے اور حال ہی میں انہوں نے کراچی میں نیشنل اسکول آف آرٹس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔معروف ہندوستانی اداکار اوم پوری رواں برس کراچی تشریف لائے تھے اور انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبا سے ورکشاپ میں گفتگو بھی کی، ہر چند کہ وہ اپنی ایک زیرتکمیل فلم کی عکس بندی کی غرض سے کراچی میں موجود تھے، حسن اتفاق ان دنوں یہاں تھیٹر فیسٹیول بھی جاری تھا، تو ان کو بھی ورکشاپ میں طلبا سے مخاطب کرنے کی دعوت خالد احمد صاحب نے دی، جس کو انہوں نے قبول فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کریئر کی ایک ابتدائی اور اہم ترین فلم ”سٹی آف جوائے“ کے بھی کچھ مناظر دکھائے، جس کو انہوں نے پھر اپنی گفتگو کا حصہ بھی بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت میرے من میں بسی ہے-مجھے اس موقع پر بھی ان سے مخاطب ہونے کا موقع ملا۔اوم پوری پانچ مرتبہ پاکستان آچکے ہیں اور پہلی بار ”کارا فلم فیسٹیول“ کے سلسلے میں کراچی تشریف لائے تھے، انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پاکستان آئے بغیر بھی گزشتہ کئی برس سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ملتا رہا ہوں۔ دیار غیر میں جب کسی پاکستانی ریستوران کی تعریف سنی، تو کھانا کھانے چلے گئے، دوران سفر ٹیکسی میں بیٹھ گئے، یا کوئی اور ہی ایسا موقع بنا، تو اگر وہ پاکستانی ہیں، تو مجھے مہمان کا درجہ ملتا اور مجھ سے پیسے نہیں لیے جاتے تھے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…