ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ گیتا بسرا نے گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی جس میں نامور کرکٹرز اور فلمی شخصیات نے شرکت کی تھی تاہم اب بھارتی کرکٹر کے گھر ننھے مہمان سے متعلق جلد ہی خوشخبری کی توقع کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ گیتا بسرا کے ہاں جلد ہی نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے بعد ان کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بچے کی ولادت کا امکان ہے جب کہ دونوں کے قریبی ذرائع بھی ہر بھجن سنگھ کے جلد باپ بننے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے تاہم اداکارہ گیتا بسرا جلد ہی لندن روانہ ہوجائیں گی اسی لیے ہربھجن سنگھ کے ہاں بچے کی ولادت لندن میں متوقع ہے۔