بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گلوکار طاہر شاہ پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی گلوکار طاہر شاہ اپنے دوسرے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے۔آئی ٹو آئی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے طاہر شاہ اپنے سابقہ گانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں،ان کے نئے گانے ’اینجل ‘نے ایک بار پھر دھوم مچا دی ہے۔پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپریل دوہزار تیرہ میں ’آئی ٹو آئی‘نامی گانا ریلیز کیا تھا جو راتوں رات مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرگیا تھا۔ یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے زبان زد عام ہو گیا،اس گانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گانا سننے سے زیادہ پوری دنیا کے لوگوں نے گانا گانے والے کے بالوں پر توجہ دی۔آئی ٹوآئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کئی ریکارڈ بنائے،اب طاہر شاہ کے نئے گانے اینجل کی حیرت انگیز ویڈیو کے ساتھ سامنے آئے ہیں،طاہر شاہ کے اس گانے کی ویڈیو ہی کمال کی نہیں،بلکہ اس کے بول بھی دلچسپ اور منفرد ہیں۔اینجل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نئے ریکارڈ قائم کرے گا، اس گانے کو چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد فیس بک پر دیکھ کر محظوظ ہوئے ہیں جبکہ یوٹیوب اور ٹوئٹر پر بھی ایجنل کے فالورز کی کمی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر آج طاہر شاہ چھائے رہے ، ٹوئٹر پرپہلے پاکستان اور پھر بھارت میں نمبر ون اس کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…