سرگودھا(نیوزڈیسک)معروف لو ک گلوکار عطاللہ عیسی خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں سرگودھا کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ لوک گلوکار کو گردوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیاہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور جلد ہی انہیں علاج مکمل کرنے کے بعد گھر بھیج دیا جائے گا۔