ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے اداکار رتیک روشن اور اداکارہ کنگنا راناوت کے درمیان جاری قانونی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے ایسے لگا تھا کہ اس قانونی جنگ کا فیصلہ عدالت سے باہر ہو جائیگاتاہم اب ایسا نہیں لگ رہا ہے کیونکہ کنگنا نے رتیک اور ان کی ٹیم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی شکایت کر دی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق کنگنا کے پاس معلومات ہے کہ رتیک روشن کے اکاؤنٹ کو ہیک کر کے کسی نے کنگنا کو ای میل بھیجے تھے۔کنگنا کی طرف سے ان کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا کہ ایسے کسی لیپ ٹاپ کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں اور یہ باتیں مشکلات پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔رضوان کے مطابق کچھ لوگ میڈیا کو غلط معلومات دے کر اس کیس کا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں ٗایسا لگتا ہے کہ اب رتیک اور ان کی ٹیم کے پاس تمام قانونی داؤ پیچ ختم ہو گئے ۔