ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ ہدایت کار پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر اپنے قریبی دوست اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم فین کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں۔43 سالہ کرن جوہر اور 50 سالہ شاہ رخ خان ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں مائے نیم از خان کچھ کچھ ہوتا ہے وغیرہ شامل ہیں۔کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ کو ایک ہفتے بعد ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے پیغام دیا کہ فلم فین دیکھنے کےلئے بےتاب ہوں، شاہ رخ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ادتیہ چوپڑا فلم کو 15 تاریخ سے قبل کسی کو دکھائیں گے؟۔ادتیہ چوپڑا کی پروڈکشن اور منیش شرما کی ہدایت میں بنی فلم ’فین‘ میں شاہ رخ خان ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’فین‘ کی کہانی گورو نامی ایک مداح کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پسندیدہ سپر اسٹار ارکن کھننا کا دیوانہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ نے 1998 کی فلم ’ڈبلیکیٹ‘ میں ڈبل کردار ادا کیا تھا۔فلم ’فین‘ رواں سال 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔