ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے جانے جانے والے کامیاب اداکار اکشے کمار نے کہاہے کہ کامیابی ہوائوں کی طرح آتی جاتی رہتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہاکہ وہ دن گئے جب میں اپنی کامیابی کے ذریعے اپنی اہمیت ثابت کرتا،اب میں ایسی فلمیں بناتا ہوں جو میرے لیے اہم ہوں پھر وہ چاہے جذباتی ہوں،مزاحیہ یا ان میں کوئی سماجی پیغام ہو میں اپنی فیملی کو خوش کرنے کےلئے کام کرتا ہوں ساتھ ہی وہ جس سے میرے مداحوں کو بھی خوشی ملے۔انہوںنے کہاکہ کامیابی ہوائوں کی طرح آتی جاتی رہتی ہے تاہم وہ فلمیں جو کسی کے دل کو چھو لیں وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہیں۔اکشے کمار بولی وڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں ہر قسم کا کردار ادا کیا ہے، کامیڈی ہو۔ ایکشن فلم ہو، رومانوی کہانی ہو یا پھر وطن سے محبت پر بنائی جانے والی فلمیں اکشے نے ہر کردار میں ناقدین اور شائقین کی خوب داد وصول کی ۔اکشے کاکہنا تھا کہ ڈر ہماری روح کا ایندھن ہے ، اگر ہم ڈریں گے نہیں تو ہوسکتا ہے کہ سست ہوجائیں ، آج بھی ورسٹائل کردار مجھے پرجوش کردیتے ہیں جس دن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں مطمئن ہوں وہ میرے لیے آخری دن ہوگا،فی الحال میں آج بھی ملنے والے مواقع پر بہت پرجوش ہوتا ہوں اور مجھے انتظار رہتا ہے کہ میرے ہدایت کار میرے لیے کیسا کردار لا رہے ہیں۔