ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر تمام امور طے پا گئے ¾ جس کے مطابق بچے کرشمہ کے پاس رہیں گے ¾ کرشمہ کپور اپنی ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس بھی واپس لے لینگی ۔دونوں نے طلاق کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ عدالت نے انھیں طلاق سے قبل اپنے خانگی امور طے کرنے کا وقت دے رکھا تھا۔گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کردیا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان طلاق میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔سمجھوتے کے تحت بچے کرشمہ کپور کے پاس رہیں گے ¾ کرشمہ کپور شوہر اور ساس کیخلاف گھریلو تشدد کے کیس سے بھی دستبردار ہوجائیں گی۔