نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز دیئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلانے پر دیا گیا ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رانی مکھر جی نے کہا کہ آل سعود کو کچھ تو شرم کرنی چاہیے۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام نے کہا ہے کہ تم میں سے بہتر وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگروہ پیغمبر اسلام کے دور میں ہوتیں تو ان کے پاﺅں دھو کر پیتی۔