ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ وہ شادی شدہ زندگی سے بھرپور انجوائے کر رہی ہیں ان کے اور سیف کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ہماری کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ میری اور سیف کی پسند ناپسند ایک جیسی ہے۔جو چیز سیف کو اچھی لگتی ہے وہی مجھے بھی پسند آجاتی ہے ۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میری خریدی ہوئی چیز سیف نے ٹھکرادی ہو۔کرینہ نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے سیف کو کن باتوں پر غصہ آتا ہے میں ایسی باتوں سے خود کو دور رکھتی ہوںتاہم بعض باتوں پر ہماری لڑائی بھی ہوتی ہے مگر ہم جلد ایک دوسرے کو منالیتے ہیں۔