راولپنڈی(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی اوراس کے دوساتھیوں کو سزاسنادی گئی،کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کا معاملہ نمٹا دیا۔ کسٹم کلیکٹریٹ محمد علی رضا نے ماڈل گرل کو رقم اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں اتنی ہی رقم کے جرمانے کا فیصلہ سنایا جتنی رقم اسمگل کی کوشش کی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بار بار نوٹسز کے باوجود ملزم ایان علی کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے ایان علی کے دو ساتھیوں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔