واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آسکر ایوارڈز میں جلوے بکھیرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر سٹار پریانکا چوپڑا کو امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے وائٹ ہاؤس میں کھانے کے لیے مدعو کر لیا گیا ۔صف اول اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے میں کامیاب ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کے ہمراہ اداکاربریڈلی کارپر اور لوسی لیو سمیت صف اول کے اداکار شریک ہوں گے ۔اداکارہ نے وائٹ ہاؤس میں کھانے کی دعوت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے ، کھانے کی تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی ۔ پریانکا چوپڑا ان دنوں “بے واچ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈین جانسن اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔